Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گوگل بنگلہ دیش کا پیج ہیک، پاکستان زندہ باد لکھ دیا

گوگل بنگلہ دیش کا پیج ہیک، پاکستان زندہ باد لکھ دیا
December 20, 2016

 ڈھاکہ(ویب ڈیسک)گوگل بنگلہ دیش کے پیج کو مبینہ طور پر پاکستانی ہیکروں نے ہیک کرلیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق گوگل بنگلہ دیش کے ڈومین ایڈریس کو بنگلہ دیش ٹیلی کمیونیکشنز کمپنی لمیٹڈ (بی ٹی سی ایل) کی ڈی این ایس انٹری میں بدل کر صارفین کو ایک کاسٹیوم پیج کی جانب منتقل کردیا۔ان ہیکرز نے اپنی شناخت ٹیم پاک سائبر اٹیکس کے نام سے کی اور پیج پر یہ پیغام چھوڑا ' سیکیورٹی تو بس ایک واہمہ ہے'۔ ہیکرز نے اپنی کارروائی کو چھپانے کی کوشش بھی نہیں کی اور اس ہیک شدہ پیج پر واضح طور پر ہیکر کی شناخت اس پیغام کے ساتھ کی ' فیصل 1337 سے ٹکراﺅ'۔

اس کے ساتھ ساتھ ہیکر کے فیس بک پیج اور ای میل ڈی تک کا لنک بھی دے دیا گیا۔