Saturday, July 27, 2024

گونوازگو کے نعرےلگانےپر پانچ طلباگرفتار، وزیراعظم کا رہا کرنے کاحکم

گونوازگو کے نعرےلگانےپر پانچ طلباگرفتار، وزیراعظم کا رہا کرنے کاحکم
April 22, 2017
  لاہور(92نیوز)پاناما کا ہنگامہ سیاست کے بعد کھیل کے میدانوں تک  پہنچ گیا ۔ لاہور میں ریلوے کی سالانہ گیمز کی تقریب سجائی گئی لیکن اچانک تقریب میں گو نواز گو کے نعرے گونج اُٹھے تو مہمان خصوصی خواجہ سعد رفیق تقریب چھوڑ کر چلتے بنے تاہم پولیس نے کارروائی کی اور پانچ کھلاڑیوں کو دھر لیا ۔ واقعے کا وزیراعظم نے نوٹس لیا اور رہائی کا حکم بھی دے دیا ۔ تفصیلات کےمطابق پاناما کا ہنگامہ کھیل کے میدانوں میں پہنچ گیا ۔ غیر سیاسی میدان بھی سیاسی بننے لگے۔ اب کھیلوں کے میدانوں میں نعرے بھی لگنے لگے اور جمہوریت ہونے کے باوجود گرفتاریاں بھی شروع ہو گئیں۔ لاہور میں ریلوے کی سالانہ گیمز کی تقریب سجائی گئی ۔ جس میں تھے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق مہمان خصوصی مگر ہوا کیا کہ جب سعدرفیق ایک ہی ٹرافی دینے کے بعد وہاں سے روانہ ہوئے اور تماشائیوں کے پاس پہنچے تو سٹینڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں نے گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے ۔ خواجہ سعد رفیق تو چلتے بنے تاہم پولیس آئی حرکت میں اور پانچ کھلاڑیوں کو دھر لیا ۔ گیمز میں کراچی سمیت مختلف حصوں کے طلبا حصہ لےرہے تھے ۔اپنے گرفتار ساتھیوں کے بارے میں کھلاڑیوں کا کہنا تھا نعرے اُنہوں نے نہیں لگائے۔ دوسری طرف ڈائریکٹر جنرل ریلوے نجم ولی نے تو واقعے کو ہی مختلف رنگ دے ڈالا۔ واقعہ میڈیا کی زینت بنا تو وزیراعظم میاں نوازشریف نے بھی نوٹس لیا اور گرفتارکھلاڑیوں کی رہائی کا حکم دے دیتے ہوئے کہا کہ وہ انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔