Thursday, December 8, 2022

گومل یونیورسٹی میں دو تنظیموں میں تصادم،طلبہ کا ایک دوسرے پر پتھراؤ اور ہنگامہ آرائی

گومل یونیورسٹی میں دو تنظیموں میں تصادم،طلبہ کا ایک دوسرے پر پتھراؤ اور ہنگامہ آرائی
ڈیرہ اسماعیل خان (92 نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں کشیدگی کے اثرات ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی تک  پہنچ گئے۔۔ طلبہ تنظیموں کے درمیان کشیدگی، پتھرائو اور ہنگامہ آرائی کے باعث پولیس کو طلب کرلیا گیا۔۔ دو طلبہ تنظیموں نے مخالف تنظیم کا گرلز کیمپ اکھاڑ دیا۔ گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے اور کشیدگی کے اثرات ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی تک پہنچ گئے۔۔ یونیورسٹی انتظامیہ ایک طلبہ تنظیم کی جانب سے ٹیلنٹ ایوارڈ شو گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی واقعے کے بعد منسوخ کردیا تھا۔ تنظیم نے یونیورسٹی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر اپنا شو منعقد کیا تو دو مخالف تنظیموں کے طلبہ نے ہنگامہ کردیا۔۔ طلبہ نے مخالف تنظیم کا گرلز کیمپ اکھاڑ دیا جس کے بعد یونیورسٹی میں کشیدگی بڑھ گئی طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہوگیا اور پتھرائو کیا گیا۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس طلب کرلی۔۔ کشیدگی ختم کرانے کےلئے ڈی سی اور ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان بھی یونیورسٹی پہنچے اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔