Monday, November 28, 2022

گولڑہ شریف میں رینجرز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا

گولڑہ شریف میں رینجرز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا
گولڑہ شریف ( 92 نیوز) ڈی جی رینجرز پنجاب کی ہدایت پر اسلام آباد کے علاقے گولڑہ شریف میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں مریضوں کو فری چیک اپ کے ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب رینجرز دور دراز علاقوں میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں بھی پیش پیش ہے ۔ ڈی جی رینجرز پنجاب کی ہدایت پر اسلام آباد کے علاقے گولڑہ کے گاوں مائرہ بیری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، خواتین اور بچوں سمیت 300 سے زائد افراد کو فری معائنہ کے ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ علاقہ مکینوں نےعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے پر پنجاب رینجرز کی میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔ رینجرز کی جانب سے اسلام آباد کے دور دراز علاقوں میں ہر ماہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جاتا ہے۔