گوشوارے جمع کرانیوالے 58ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال

اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے والے 58ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی،سینیٹ کے7، قومی اسمبلی کے 23، پنجاب کے 19، سندھ کے 4ارکان شامل ہیں جبکہ کے پی کے3، بلوچستان اسمبلی کے 2 ارکان کی رکنیت بھی بحال کی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے والے اٹھاون ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ہے ۔
رکنیت بحال ہونے والوں میں سات سینیٹرز اور تئیس ارکان قومی اسمبلی شامل ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے انیس، سندھ کے چار، کے پی کے تین اور بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی رکنیت بھی بحال کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، اقبال ظفرجھگڑا، حاصل بزنجو بھی گواشوارے جمع کرانیوالوں کی لسٹ میں شامل ہوگئے ہیں ۔