Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گورو گوبند کے 350 ویں جنم دن کی تقریبات‘ سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شریک

گورو گوبند کے 350 ویں جنم دن کی تقریبات‘ سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شریک
January 3, 2016
ننکانہ صاحب (92نیوز) سکھ مذہب کے دسویں گورو گوروگوبند سنگھ کے 350 ویں جنم دن کی تقریبات گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں شروع ہو گئیں۔ تین روزہ تقریبات کا آغاز اکھنڈ پاٹ کی رسم سے ہوا جس میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے مردو خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سکھ برادری نے شبد کیرتن‘ پاٹ اور ارداس سمیت اپنی دیگر مذہبی رسومات دا کیں۔ اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ تین روزہ تقریبات کا اختتام کل شام بھوگ کی رسم سے ہوگا جبکہ تقریبات کے دوران سکھ نوجوانوں کے درمیان گٹکا سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی ہوں گے جن میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سکھ نوجوانوں کو پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی طرف سے انعامات دیے جائیں گے۔ کل شام گوردوارہ جنم استھان میں خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کیا جا ئےگا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری شرائن خالد‘ ڈپٹی سیکرٹری شرائن محمد عمران‘ مینجر گوردوارہ جنم استھان سید عتیق گیلانی‘ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے چیئرمین سردار شام سنگھ اور جنرل سیکرٹری سردار گوپال سنگھ چاولہ سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے۔ تقریب کے دوران مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکھوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔