Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوروں کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ سے قبل یاسر شاہ ان فٹ

گوروں کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ سے قبل یاسر شاہ ان فٹ
October 12, 2015
ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے، انجری کے باعث ان کی کل انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی، کوچ اور کپتان اپنے بہترین باؤلر کے ان فٹ ہونے سے پریشان ہو گئےہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ایشز سیریز کی فاتح ٹیم کے خلاف پاکستانی ٹیم کا ہوگا نیا امتحان بڑی ٹیم کے خلاف بڑے میچ سے قبل یاسر شاہ ہوگئےانجری کا شکارہوگئے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق پریکٹس سیشن کے دوران یاسر شاہ کی کمر میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں مزید باؤلنگ سے روک دیا گیا میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد یاسر شاہ کو ابوظہبی ٹیسٹ میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا،یاسر شاہ نے صرف دس میچز میں اکسٹھ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور انہیں پاکستانی باؤلنگ اٹیک کا سب سے اہم ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے  کہ یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے سے ٹیم کو دھچکا لگا، ابوظہبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  یاسر شاہ  کے متبادل پر غور کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔