Sunday, December 4, 2022

گورنمنٹ کالج وانا میں آتشزدگی، 40 کمرے خاکستر

گورنمنٹ کالج وانا میں آتشزدگی، 40 کمرے خاکستر

جنوبی وزیرستان (92نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا کے گورنمنٹ کالج میں آگ لگنے سے چالیس سے زائد کمرے خاکستر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائربریگیڈ نے چار گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ گورنمنٹ کالج وانا میں آگ لگنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ سے 40 سے زائد کمرے جل گئے۔

کالج میں موجود قیمتی سامان اور ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق وانا میں فائر بریگیڈ کا عملہ نہیں ہوتا۔ وانا سے ملحقہ ضلع ٹانک سے فائربریگیڈ کی گاڑیاں طلب کی گئیں۔