Wednesday, September 28, 2022

گورنر ہاؤس مری کو بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا

گورنر ہاؤس مری کو بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا
مری (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر  گورنر ہاؤس مری کو بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا ۔ شاہانہ طرزِ تعمیر، خوبصورت سبزہ زار اور قدرتی نظاروں سے لبریز54 ایکٹر اراضی پر مشتمل مری کا گورنر ہاوس عوام کے لئے کھول دیا گیا۔ تبدیلی سرکار کے رکن اسمبلی صداقت علی نے لوگوں کا استقبال کیا اور سابقہ حکمرانوں کے شاہانہ طرز زندگی پر تنقید کی۔ بڑی تعداد میں شہریوں نے گورنر ہاؤس کی سیر کی اور اہم مقامات دیکھے۔ سیلفیاں بنائی، قدرتی نظاروں کا خوب لطف اٹھایا۔ شیر کے مجسموں میں بھی دلچسپی لی۔ بچے بڑے سب گورنر ہاؤس کی سیر کرکے خوش دکھائی دیے۔ گورنر ہاوس ہر اتوار صبح دس بجے سے شام چار تک عوام کیلئے کھولا جائیگا۔