گورنر کے پی کے کی طبیعت ناساز ،نجی ہسپتال منتقل
اسلام آباد(92نیوز)گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان کی طبیعت ناساز, اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب کا چیک اپ اور ضروری ٹسٹ کرنے کے بعد پیس میکر کا بند والو کھول دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ گورنر کے پی کے کی علالت کے باعث پیر کو قومی وطن پارٹی کے وزرا کی حلف برداری سمیت تمام سرکاری اور نجی مصروفیات منسوخ کر دی گئی ہیں ۔