Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گورنر کے بھیجے گئے نوے فیصد اعتراضات بھی دور کر دیئے، مراد علی شاہ

گورنر کے بھیجے گئے نوے فیصد اعتراضات بھی دور کر دیئے، مراد علی شاہ
December 12, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے گورنر کے بھیجے گئے نوے فیصد اعتراضات بھی دور کر دیئے۔

مراد علی شاہ نے کہا بلدیاتی بل کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔ مردم شماری کیوجہ سے بل کو جلدی میں پاس کرانا پڑا۔ الیکشن کمیشن کیوجہ سے صرف گیارہ دن بچے تھے۔ اپوزیشن نے اپنی ترامیم اسمبلی میں پیش ہی نہیں کیں۔ گورنر کا کوئی سیاسی رول ہی نہیں ۔ انہوں نے کہا سمجھ سے باہر ہے اپوزیشن چاہتی کیا ہے۔ جاہل اپوزیشن ترامیم نہیں دیتی ، گالیاں دیتی ہے۔ ایک بار پھر کہتے ہیں لسانیت پر مبنی باتیں نہ کریں۔

 مراد علی شاہ نے کہا غلط بات کرنے پر ہماری باز پرس ہوتی ہے۔ وزرا کو اندازہ ہی نہیں کہ وہ حکومت میں آگئے ہیں۔ حکومت کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔ پی ٹی آئی حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد انتہائی کم ہو گئی۔ کورونا کا خطرہ ابھی بھی موجود ہے ۔ لاڑکانہ میں ہر صورت میں جلسہ ہو گا۔