Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گورنر کی تبدیلی کا علم نہیں ،ایم کیو ایم دہشت گردتنظیم نہیں :قائم علی شاہ

گورنر کی تبدیلی کا علم نہیں ،ایم کیو ایم دہشت گردتنظیم نہیں :قائم علی شاہ
March 26, 2015
کراچی(92نیوز)وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر کی تبدیلی کا انہیں علم نہیں ، ایم کیو ایم دہشت گرد تنظیم نہیں، اسے شہری علاقوں کا مینڈیٹ حاصل ہے ۔ وزیر اعلی ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں آپریشن کے اچھے نتائیج برآمد ہوئے ہیں ۔ وفاق کی جانب سے کراچی آپریشن کے لیے دیئے جانے والے دس ارب روپے نہیں ملے ہیں ۔ سندھ حکومت اپنے خزانے سے پولیس اوررینجرز کو مالی تعاون مہیا کررہی ہے۔ ستمبر دوہزار چودہ سے جاری آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں بلکہ  مجرموں دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف ہے جو جاری رہے گا۔ امن و امان صوبائی ذمہ داری ہے اس پر عمل درامد کرنا بھی ہمارا کام ہے ۔ بلاول ہاوس کے اطراف رکاوٹیں سندھ حکومت نے لگائی ہیں اس سلسلے میں پیپلز پارٹی یا سابق صدر آصف زرداری کا کوئی ہاتھ نہیں ہے ۔ ان کا  کہنا تھا کہ  بلاول ہاوس کے نزدیک رکاوٹوں کی باضابطہ درخواست ملی تھی جسے  منظور کرلیا گیا۔ سندھ کابینہ میں فی الحال کوئی رد و بدل نہیں ہورہا  لیکن وزراءکے محکموں میں تبدیلی کسی بھی وقت ممکن ہے میرے پاس موجود محکموں کو میں خوش اسلوبی سے چلا رہا ہوں ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔