Wednesday, October 5, 2022

گورنر پنجاب کی سانحہ نیوزی لینڈ کے شہید سہیل شاہد کے اہلخانہ سے تعزیت ‏

گورنر پنجاب کی سانحہ نیوزی لینڈ کے شہید سہیل شاہد کے  اہلخانہ سے تعزیت ‏

لاہور ( 92 نیوز ) گورنر پنجاب چودھری سرور سانحہ نیوزی لینڈ کے شہید سہیل شاہد کے گھر پہنچے اور  ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ۔

گورنر پنجاب نے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور  دعا کی ، ان کا کہنا تھا کہ پولیس سہیل شاہد کے اہلخانہ سے مکمل تعاون کرے ، کوئی کوتاہی ہوئی تو سخت ایکشن لیں گے ۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ سانحہ نیوزی لینڈ پر پوری دنیا اکٹھی ہو گئی، عوام نے ہمیں نئے پاکستان کے لئے ووٹ دیا ہے۔

انہوں نے بتایا سہیل کی شاہد کی میت پاکستان لانے کیلئے ویزے کے جلد حصول کیلئے  وزارت خارجہ کام کر رہی ہے۔