Saturday, July 27, 2024

گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو ارسال کر دیا

گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو ارسال کر دیا
July 28, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) گورنر سندھ محمد زبیر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ، محمدزبیر نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو ارسال کر دیا۔ محمد زبیر نےگورنر ہاؤس خالی کرنےکی تیاری کرلی ، انہوں نے  ذاتی سامان کی منتقلی شروع کردی  ۔ گورنرسندھ محمد زبیردفتری امور کو مکمل کررہے ہیں ۔ محمد زبیر  نے فروری 2017کو گورنر کا منصب سنبھالا تھا وہ  ایک سال پانچ ماہ گورنر رہے   ۔گورنر زبیر  کا استعفیٰ منظور ہونے کی صورت میں اسپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر ہوں گے۔ آئینی طور پر نئی سندھ اسمبلی کا اجلاس گورنر طلب کرتے ہیں۔