Tuesday, December 6, 2022

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شاہانہ پروٹوکول لے کر اپنے قائد کا دعویٰ ہوا میں اڑا دیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شاہانہ پروٹوکول لے کر اپنے قائد کا دعویٰ ہوا میں اڑا دیا

 کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شاہانہ پروٹوکول لے کر اپنے قائد کا دعویٰ ہوا میں اڑا دیا۔ دو درجن سے زائد گاڑیوں کے قافلے میں حیدر آباد پہنچے۔

 عمران اسماعیل کے وفاقی یونیورسٹی کی اراضی کے دورے کے موقع پر تاحدنگاہ گاڑیاں ہی گاڑیاں نظر آئیں۔ پروٹوکول نہ لینے کا دعویٰ دھول میں گم ہو گیا۔

 مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے شاہانہ پروٹوکول پر گورنر سندھ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ بولے کل تنقید کرتے تھے آج خود پروٹوکول انجوائے کر رہے ہیں۔ یونیورسٹی کا افتتاح پہلے ہو گیا، زمین اب ڈھونڈی جارہی ہے۔

 ادھر گورنر سندھ کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر تحریک انصاف میں اختلافات بھی کھل کر سامنے آگئے۔ سکیورٹی نے شہزاد صدیقی کو اندر جانے سے روک دیا۔ سینئر کارکن کا احتجاج بھی کام نہ آیا۔ عمران اسماعیل بات سنے بغیر ہی چلتے بنے۔