Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گورنر سندھ سے کورکمانڈر کراچی کی ملاقات ، شہرمیں جاری آپریشن پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ سے کورکمانڈر کراچی کی ملاقات ، شہرمیں جاری آپریشن پر تبادلہ خیال
December 19, 2016

 کراچی(92نیوز)گورنرسندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزمان صدیقی کاکہناہے کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج برآمدہوئے ہیں اوریہ آپریشن آخری دہشتگردکے خاتمے تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کےمطابق گورنرسندھ کاعہدہ سنبھالنے کے ایک ماہ پندرہ دن بعد گورنرسندھ کی کورکمانڈرکراچی سے باضابطہ پہلی ملاقات  ۔ کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ نے گورنرہاوس میں گورنرسندھ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اورکراچی آپریشن پربھی تبادلہ خیال ہوا۔ گورنرسندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزمان صدیقی کاکہناتھاکہ سندھ میں امن وامان کے قیام میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں کراچی آپریشن کے حوصلہ افزانتائج برآمدہوئے ہیں آخری دہشت گردکے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔