گورنر سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات ،امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
![گورنر سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات ،امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2016/05/DG-Rangers.jpg)
کراچی(92نیوز)گورنر سندھ عشرت العباد سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ملاقات کی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی ہے ۔
ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔
گورنر سندھ نے کہا ہے کہ آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا۔