Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی صحت یاب، ایک ماہ بعد گھر منتقل

گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی صحت یاب، ایک ماہ بعد گھر منتقل
December 15, 2016

کراچی (92نیوز) گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی صحت یاب ہوکر اپنی رہائش گاہ منتقل ہو گئے۔ گورنر سندھ کو ناسازی طبعیت کی بناء پر 13 نومبر کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے سعید الزماں صدیقی کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی بتیس دن بعد اسپتال سے فارغ کر دیئے گئے۔ سانس لینے میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی بناء پر گورنر سندھ 13 نومبر کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ریسپائیریٹری تھراپی کی گئی اور مختلف ٹیسٹ لئے گے۔

ذرائع کے مطابق دوران علاج سعید الزماں کی دو بار ادویات کو تبدیل کیا گیا۔ ٹیسٹ رپورٹ بہتر آنے کے بعد سعید الزماں صدیقی اسپتال سے اپنی رہائش گاہ منتقل ہو گئے تاہم ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ گورنر سندھ اسپتال کے بعد اپنی رہائش گاہ سے تمام ضروری امور نمٹائیں گے۔