Friday, September 30, 2022

گورنر راج کا نفاذ، سندھ ہائیکورٹ نے وفاق اور سندھ حکومت سےتفصیلی رپورٹ طلب کر لی

گورنر راج کا نفاذ، سندھ ہائیکورٹ نے وفاق اور سندھ حکومت سےتفصیلی رپورٹ طلب کر لی
کراچی(92نیوز)سندھ ہائیکورٹ نےگورنرراج کےمتعلق درخواست پروفاق اورسندھ حکومت سےتفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کےمطابق سندھ ہائیکورٹ میں دوران سماعت درخواست گزارنےموقف اپنایاکہ حکومت سندھ قیام امن میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،رینجرزکواختیارات نہ دیکردہشت گردوں کوتحفظ فراہم کیاگیا،حکومت سندھ ڈاکٹرعاصم کےمقدمات پربھی اثراندازانداز ہورہی ہے۔ درخواست گزارنےبتایاکہ سپریم کورٹ بھی ڈی جی رینجرزکوسندھ میں دہشت گردی اورکرپشن کےخلاف کارروائی کاحکم دےچکی ہے،عدالت عظمیٰ کےحکم میں یہ بھی کہاگیاتھاکہ ڈی جی رینجرزکارروائی میں رکاوٹ بننےوالوں سےعدالت کو آگاہ کریں۔ درخواست گزارنےاستدعاکی کہ عدالت صدرمملکت کوحکم جاری کرےکہ وہ آرٹیکل دوسوچونتیس استعمال کرتےہوئےسندھ میں گورنرراج نافذکریں،عدالت نےدرخواست گزارکاموقف سن کروفاق اورسندھ حکومت سےتفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔