گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا چمن کا دورہ
چمن(ویب ڈیسک)گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے آج اچانک چمن کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہیں گورنمنٹ ڈگری کالج چمن میں پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جسکے بعد ایک غیر سرکاری ادارے اور چمن میونسپل کارپوریشن کے نومنتخب کونسلرز کی جانب سے دو مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے گورنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چمن ایک اہم سرحدی اور جغرافیائی اہمیت کا حامل شہر ہے شہر کے مسائل سے وفاق کو آگاہ کیا جائیگا ۔
تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ گورنر کے ہمراہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوئے اور دیگر اعلیٰ فسران بھی چمن آئے ہوئے تھے۔
گورنر بلوچستان شام کو واپس کوئٹہ روانہ ہوگئے۔