Wednesday, October 5, 2022

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے
کوئٹہ ( 92 نیوز) گورنر بلوچستان  محمد خانا چکزئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے محمد خان اچکزئی کا استعفیٰ منظور کر لیا،نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو قائم مقام گورنر کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح اور قومی اسمبلی میں  حکومت بنانے کے بعد  پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا  کے گورنروں نے  اپنے عہدے  سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔ آج بلوچستان کے گورنر  بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے جس کے بعد وفاقی حکومت  صوبے میں نیا گورنر تعینات کرے گی ۔