گورنرہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کا عمل شروع، جنگلہ لگایا جائے گا
لاہور( 92 نیوز ) حکومت نے عوامی انداز اپناتے ہوئے گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کا عمل شروع کر دیا۔
مزدوروں نے خاردار تاریں ہٹاکر دیوار توڑنے کا عمل شروع کر دیا،دیوار مسمار کرنے کے بعد خوبصورت آہنی جنگلا لگایا جائے گا ۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے تمام لوگوں کیلئے کھلے ہیں۔