Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے استعفے کا اعلان کردیا

گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے استعفے کا اعلان کردیا
August 15, 2018
لاہور ( 92 نیوز) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔رفیق رجوانہ نے استعفے کا اعلان لاہور ہائیکورٹ  بار میں کیا ۔ رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ قیادت نے اعتماد کر کے عہدہ دیا ، اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کی ، بار میرا گھر ہے اور آج پھر اپنے گھر واپس آ گیا ہوں۔ رفیق رجوانہ کا کہنا تھاکہ عملی زندگی کا آغاز کالے کوٹ سے کیا، آج اسے پھر پہن لیا ہے ۔