Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گورداس پور حملہ کے دہشتگرد پاکستان  سےآئے تھے  : بھارتی وزیر داخلہ کی ہرزہ سرائی

گورداس پور حملہ کے دہشتگرد پاکستان  سےآئے تھے  : بھارتی وزیر داخلہ کی ہرزہ سرائی
July 30, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ  سنگھ  نےپاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی  کرتے ہوئے الزام لگایاہے کہ گورداس پور حملے کے دہشت گردپاکستان سے آئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف بغیرثبوت اوربے  بنیاد الزامات  کا سلسلہ  بھارت کی پارلیمنٹ   تک   پہنچ  گیا ۔ گورداس پورحملے پر بھارتی پارلیمان میں بیان دیتے ہوئے  راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ حملہ آوردریائے راوی کےذریعے  پاکستان سے بھارت میں داخل ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ حملہ آوروں نے ریلوے ٹریک پرپانچ بم بھی نصب کئے تھے  تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں ناکارہ بنادیا۔