Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گودار آف روڈ ریلی کا کوالیفائنگ مرحلہ مکمل ہو گیا

گودار آف روڈ ریلی کا کوالیفائنگ مرحلہ مکمل ہو گیا
October 19, 2018
گودار (92 نیوز) پاک آرمی کے تعاون سے جاری تیسری گوادر آف روڈ ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہو گیا۔ ایک سو پچاس سے زائد ریسرز نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لیا۔ دو کلومیٹر فاصلے پر مشتمل ریس میں نادر مگسی نے پہلی ، نوشیرواں نے دوسری جبکہ بابر خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آف روڈ ریلی کے پہلے مرحلے میں اسٹوک کیٹیگری کے اے بی سی گروپس کے درمیان قسمت آزمائی ہوگی جو اپنے عام گاڑیوں پر ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کریں گے۔ اکیس اکتوبر کو آف روڈ ریلی کے آخری مرحلے میں پریپیڈ کیٹیگری کے اے بی سی گروپس کے درمیان مقابلہ ہو گا جس میں نادر مگسی رونی پٹیل ، عامر مگسی اور صاحبزہ سلطان جیسے ریسر میدان میں اُتریں گے۔ واضح رہے کہ اس بار تیسری گوادر آف روڈ ریلی کے ٹریک کے راستے میں گنز جیونی کو شامل کرکے فاصلہ بڑھا کر 230 کلومیٹر کر دیا گیا۔ کل سے باقاعدہ ریلی کے مقابلوں کا آغاز ہو گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔