Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

 گوجر خان : پولیس کی بروقت کارروائی 10 کلو بارودی مواد ناکارہ بنادیا

 گوجر خان : پولیس کی بروقت کارروائی 10 کلو بارودی مواد ناکارہ بنادیا
May 3, 2015
گوجرخان(ویب ڈیسک)گوجر خان میں پولیس  نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے  دس کلو بارودی مواد ناکارہ بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں دوموٹرسائیکل سوار دہشتگرد سرکٹ گراوٴنڈ کے قریب دس کلو گرام بارودی مواد پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے بم کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد دودھ کے ڈبے میں رکھا گیا تھا،پولیس کا بم پھینک کر فرار ہونے والے ملزموں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم ملزم موقع سے فرارہوگئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔