Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گوجر خان، بھائی خان پل کے قریب مسافر بس پل سے گر گئی،9افراد جاں بحق

گوجر خان، بھائی خان پل کے قریب مسافر بس پل سے گر گئی،9افراد جاں بحق
March 4, 2018

گوجر خان ( 92 نیوز ) گوجرخان میں بھائی خان پل کےقریب مسافر بس پل سےنیچےگرگئی ، حادثے میں 9افراد جاں بحق جب کہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ، متعدد زخمیوں کی حالت نازک ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

بد قسمت مسافر بس راولپنڈی سے  لاہور جا رہی تھی کہ گوجر خان کے قریب بھائی خان پل سے نیچے گر گئی ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو  ہسپتال منتقل کر دیا گیا مگر ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کے باعث 5 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا  ۔