Saturday, July 27, 2024

گوجرخان: مطلوب دہشت گردوں سمیت 6 دہشتگردوں گرفتار؛ کومبنگ آپریشن تیزی سے جاری

گوجرخان: مطلوب دہشت گردوں سمیت 6 دہشتگردوں گرفتار؛ کومبنگ آپریشن تیزی سے جاری
August 12, 2016
اسلام آباد (92 نیوز) – آرمی چیف کی ہدایت پر ملک بھر میں کومبنگ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ سکیورٹی اداروں نے گوجرخان میں کارروائی کرکے 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں سمیت 6 دہشتگردوں کوگرفتار کرلیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کہتے ہیں سلیپر سیلز کےخلاف بھی آپریشن ہورہاہے۔ کوئٹہ میں دہشت گردی کے بدترین واقعہ کے بعد سکیورٹی اداروں نے ملک بھر میں کومبنگ آپریشن تیز کردیا ہے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی اداروں نے گزشتہ رات گوجرخان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں سمیت 6 دہشتگرد گرفتار کرلئے۔ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا ہوا ہے گیا۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ چھپے ہوئے دہشتگردوں کے خاتمے کےلئے سلیپر سیلز کےخلاف آپریشن بھی جاری ہے۔ سانحہ کوئٹہ کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورکمانڈرز کانفرنس کے دوران خفیہ اداروں کے سربراہوں کوملک بھر کومبنگ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دہشت گردوں کے سلیپر سیلز کے خلاف کارروائیاں کرکے نیٹ ورک توڑا جائے۔ آرمی چیف نے کور کمانڈرز کو قانون نافذ کرنے والے صوبائی اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔