Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوجرخان : دلہن کے ہاتھ میں مہندی کے بجائے خون کی لکیریں سجا دیں، فائرنگ سے ماں، باپ اور بیٹی قتل

گوجرخان : دلہن کے ہاتھ میں مہندی کے بجائے خون کی لکیریں سجا دیں، فائرنگ سے ماں، باپ اور بیٹی قتل
August 31, 2015
گوجر خان(92نیوز ) نواحی گاو¿ں چنگا میرا میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات۔ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے گھر کے سر براہ الطاف، اسکی بیوی صدیقہ اور بیٹی صبیحہ کو قتل کر ڈالا اور فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق قتل ہو نے والی بد قسمت صبیحہ کی آج شادی کی تاریخ مقرر ہونا تھی۔ صبیحہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد بتائی جا تی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گوجرخان اور متعلقہ علاقہ کے ایس ایچ او نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔