Saturday, July 27, 2024

گوجرانوالہ : 2پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک ،4 فرار

گوجرانوالہ : 2پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک ،4 فرار
April 8, 2016
  گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالہ میں یکے بعد دیگرے دو مبینہ  پو لیس مقا بلوں میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ چار فرار ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق تھانہ صدر کے علا قے  اسٹیٹ نمبر دومیں تین مسلح  ڈاکو شہری سےموٹرسا ئیکل اور نقدی لو ٹ کر فرار ہوئے اس دوران معمول کے گشت پر ما مور پو لیس گاڑی کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے پو لیس وین پر فائرنگ کر دی جوا بی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک  اور دو اندھیرے کا فائده اٹھا کر فرار هو گئےہلاک ہونے والے ڈاکو کی شنا خت نا صر چنگڑ سکنہ کوٹ بھاکراں کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرا پولیس مقابلہ تھانہ دھلے  کے علا قے راجکوٹ میں ہوا یہاں بھی ڈاکو شہری سے موٹر سا ئیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ ان کا پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں طارق عرف طاہری نامی ڈاکو مارا گیا  جبکہ اس کے دو ساتھی  فرارہو گئے۔