Thursday, September 19, 2024

گوجرانوالہ: ییلو کیب سکیم ٹیکسیوں مونو اور سٹیکر اتار کر ذاتی استعمال میں لائے جانے کا انکشاف، متعدد گاڑیوں کا غائب

گوجرانوالہ: ییلو کیب سکیم ٹیکسیوں مونو اور سٹیکر اتار کر ذاتی استعمال میں لائے جانے کا انکشاف، متعدد گاڑیوں کا غائب
March 7, 2016
گوجرانوالہ (نائنٹی ٹو نیوز) گوجرانوالہ میں پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر دی جانے والی ییلو کیب سکیم ٹیکسیوں کا رنگ تبدیل کر کے سٹکر اتارنے کے بعد ذاتی استعمال میں لائے جانے کا انکشاف، متعدد گاڑیوں کا سراغ نہ مل سکا۔ صوبائی حکومت نے پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا روزگار ییلو کیب سکیم متعارف کروائی جس کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن 1417 مہران کاریں اور 1653 کیری ڈبے قرعہ اندازی کے ذریعے بیروزگار نوجوانوں کو دئیے گئے تھے تاکہ وہ اپنا روزگار کما سکیں اور شہریوں کو بھی سستی سفری سہولتیں میسر آسکیں۔ ضلع گوجرانوالہ میں بھی 291 مہران کاریں اور 368 کیری ڈبے نوجوانوں کو دیئے گئے تھے۔ ییلوکیب سکیم سے مستفید ہونے والے افراد نے ان ٹیکسی گاڑیوں سے مونو اور اسٹیکر اتار کر انہیں گھریلو استعمال میں لانا شروع کر دیا ہے۔ گوجرانوالہ ڈویژن کو ملنے والی متعدد ییلو کیب گا ڑیاں غائب بھی ہو چکی ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد گاڑیاں اسٹام پیپر کے ذریعے فروخت بھی ہو چکی ہیں۔ انتظا میہ کا کہنا ہے کہ ییلو کیب سکیم گاڑیوں کی چیکنگ معمول کے مطابق کی جاتی ہے۔ رنگ تبدیل کرنے کے علاوہ جن گاڑیوں کے سٹکر اتارے گئے ہیں ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔