Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوجرانوالہ پولیس کا مکان پر چھاپہ‘ سٹیج اداکارہ ارم چودھری 9 افراد سمیت گرفتار

گوجرانوالہ پولیس کا مکان پر چھاپہ‘ سٹیج اداکارہ ارم چودھری 9 افراد سمیت گرفتار
March 13, 2016
گوجرانوالہ (92نیوز) گوجرانوالہ پولیس نے ماڈل ٹاون میں کرائے پر رہائش پذیر سٹیج اداکارہ سمیت 9 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈبل فائیو ون بی ماڈل ٹاون میں چھاپہ مار کر سٹیج اداکارہ ارم چودھری اور اس کےساتھ رہائش پذیر عثمان‘ رضوان‘ محسن‘ شاہد‘ علاوالدین‘ نعمان اور اعظم سمیت دیگر کو گرفتار کر لیا اور ان کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرائے کے مکان میں رہائش پذیر افراد متعلقہ تھانے میں اطلاع دینے کے پابند ہیں۔ سٹیج اداکارہ دیگر ساتھیوں کے ساتھ پولیس کو اطلاع دیے بغیر ماڈل ٹاو¿ن میں کرائے پر رہائش پذیر تھی جس پر کارروائی کی گئی۔