Thursday, September 29, 2022

گوجرانوالہ: پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن، تین افغان باشندوں سمیت دس افراد گرفتار، پولیس کا برہنہ شخص پر تشدد

گوجرانوالہ: پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن، تین افغان باشندوں سمیت دس افراد گرفتار، پولیس کا برہنہ شخص پر تشدد
گوجرانوالہ (نائنٹی ٹو نیوز) گوجرانوالہ میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران تین افغان باشندوں اور دس خواتین سمیت بیالیس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے حساس اداروں کی مدد سے سوئیاں والا کھوہ اور شریف آباد سمیت گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران شناختی دستاویزات نہ ہونے پر بائیس افراد کو حراست میں لے لیا۔ زیرحراست افراد میں تین افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ غلام محمد ٹاؤن میں ایک گھر سے مشکوک حرکات پر دس خواتین سمیت بیس افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران اہلکاروں کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم اہلکاروں نے مزاحمت پر نوجوانوں پر شدید تشدد کیا اور انہیں گردن سے دبوچ کر خواتین سمیت تھانہ دھلے والا منتقل کر دیا۔