گوجرانوالہ ،پولنگ ڈے پر فائرنگ کرنیوالے ن لیگی کارکن کی ویڈیو سامنے آگئی
گوجرانوالہ ( 92 نیوز ) گوجرانوالہ میں پولنگ ڈے پر کھوکھرکی میں فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔
فوٹیج میں مسلم لیگ ن کے کارکن زاہد بٹ کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر فائرنگ کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔
انتخابات کی رات کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکن جیت کی خوشیاں منا رہے تھے کہ مسلم لیگ ن کے کارکن زاہد بٹ نے کارکنوں پر فائرنگ کر دی ، ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔