Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوجرانوالہ وین حادثہ میں جاں بحق 6 افراد کی شناخت نہ ہوسکی

گوجرانوالہ وین حادثہ میں جاں بحق 6 افراد کی شناخت نہ ہوسکی
August 9, 2021 --- ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ وین حادثہ میں جاں بحق 6 افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔ حادثے میں میں مجموعی طور پر 10 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

راولپنڈی کی ارم شہزادی اور اس کے 7 سالہ بیٹا شہریار کی  بھی شناخت ہوگئی جنہوں نے حادثے میں جان گنوائی۔ ذرائع کے مطابق ارم شہزادی راولپنڈی سے وین میں سوار ہوکر اپنے میکے فیروزوالا جارہی تھی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائےگا، ٹینکر کی ٹکر سے مسافر وین میں سلنڈرپھٹنے کے باعث آگ لگنے سے دس افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے۔

پولیس کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا، پولیس کے مطابق دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور فرار ہوگئے تھے، تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔