Saturday, July 27, 2024

گوجرانوالہ ، وزیر آباد کے قریب مسافر بس اور وین میں تصادم ہو گیا

گوجرانوالہ ، وزیر آباد کے قریب مسافر بس اور وین میں تصادم ہو گیا
February 13, 2018

گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ کے علاقے وزیر آباد کے قریب صبح سویرے مسافر بس اور وین میں تصادم ہو گیا ۔ خوفناک ٹریفک حادثے نے چھے قیمتی جانیں لے لیں ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق قینچی موڑ کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر بس گوجرانوالہ سے گجرات جانے والی مسافر وین سے ٹکرا گئی ۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ چھے افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ چودہ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال وزیر آباد منتقل کر دیا ۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں مسافر وین کا ڈرائیور گلزار حسین بھی شامل ہے جبکہ دیگر کی شناخت قمر، محمد عرفان، روفی، زرائت اور پرویز کے نام سے ہوئی ہے ۔