Tuesday, September 27, 2022

گوجرانوالہ ، نہر میں پھینکی گئی ایک بچی کی لاش برآمد، دوسری کی تلاش جاری

گوجرانوالہ ، نہر میں پھینکی گئی ایک بچی کی لاش برآمد، دوسری کی تلاش جاری

گوجرانوالہ ( 92 نیوز ) گوجرانوالہ نہر میں باپ کی طرف سے پھینکی گئی ایک بچی کی لاش برآمد ہو گئی جبکہ دوسری کی تلاش جاری ہے ۔ رات گئے معصوم بچیوں کو نہر میں پھینکنے والے سنگدل باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واپڈاٹاؤن کے قریب نہر سے ملنے والی بچی کی شناخت زینب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسری بچی حرم کی تلاشی جاری ہے ۔
پولیس کے مطابق سلیم کالونی کے رہائشی محنت کش مبین نے گزشتہ روز دو بیٹیں دو سالہ حرم اور دس ماہ کی زینب کو نہر میں پھینکاتھا ۔
پہلے روز ریسکیو نے آپریشن کیا مگر کسی بچی کی لاش برآمد نہ ہو سکی ۔ اندھیرا زیادہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا جب کہ آج دوبارہ شروع کئے گئے آپریشن کے دوران زینب نامی بچی کی لاش واپڈاٹاؤن کے قریب نہر سے برآمد ہوئی ۔ جبکہ دوسری بچی حرم کی تلاش جاری ہے ۔