Monday, October 3, 2022

گوجرانوالہ: نندی پور کے قریب بس الٹ گئی، بارہ مسافر زخمی، چار کی حالت تشویشناک

گوجرانوالہ: نندی پور کے قریب بس الٹ گئی، بارہ مسافر زخمی، چار کی حالت تشویشناک
گوجرانوالہ (نائنٹی ٹو نیوز) گوجرانوالہ میں نندی پور کے قریب تیزرفتار بس الٹنے سے بارہ مسافر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چار مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔ فیصل آباد سے سیالکوٹ جانے والی بس موڑ کاٹتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث نندی پور کے قریب بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت بارہ مسافر زخمی ہو گئے جنہیں اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا ہے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں کومل، وہاب، منور بی بی، عابدہ، صوفیہ بی بی، بابر، شفقت، شکیل، شاہد علی، شہزاد اور عرفان شامل ہیں۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے۔ ادھر تھانہ اروپ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔