Friday, February 3, 2023

گوجرانوالہ میں گھر میں چوری کی واردات، فوٹیج 92 نیوز کو موصول ‏

گوجرانوالہ میں گھر میں چوری کی واردات، فوٹیج 92 نیوز کو موصول ‏
گوجرانوالہ( 92 نیوز) گوجرانوالہ میں گھر میں چوری کی واردات کی فوٹیج 92 نیوز کو موصول  ہو گئی ۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ اتفاق گارڈن کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی، مکان مالک شہر سے باہر تھے کہ ملزم الماری سے لاکھوں روپےکی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی، مالک مکان کے مطابق ملزم ان کا ہمسایہ ہے اور درخواست تھانہ سول لائن میں جمع کروادی لیکن پولیس گرفتار کرنے سے قاصر ہے۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔