گوجرانوالہ میں پسند کی شادی میں ناکامی پر لڑکے اور لڑکی کی خودکشی

گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں پسند کی شادی میں ناکامی پر لڑکے اور لڑکی نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق گھر والوں نے لڑکی کی زبردستی شادی کرا دی تھی، لڑکی نے دوست اویس شاہ کوگھر بلایا اور بھاگ گئے۔ دونوں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔