Saturday, February 4, 2023

گوجرانوالہ میں ن لیگ کے خلاف جگہ جگہ بینرز لگ گئے

گوجرانوالہ میں ن لیگ کے خلاف جگہ جگہ بینرز لگ گئے
گوجرانوالہ ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے  لئے قلعہ کی حیثیت رکھنے والے گوجرانوالہ میں  ن لیگ کے خلاف ہی ووٹ لگ گئے ۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے ووٹر کو عزت دینے کی بات کی تو عوام نے اسے بھر پور سراہا  جبکہ ووٹ لینے والوں کے خلاف پھٹ  پڑے  ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ووٹ لینا ہوں تو یہ لوگ آگے  پیچھے  پھرتے ہیں بعد میں کوئی پوچھتا بھی  نہیں ۔ ادھر گوجرانوالہ کے عوام ووٹر کی عزت کے لئے متحرک ہو گئے  ، شہر میں جگہ جگہ ن لیگ کے خلاف بینرز آویزاں کر دیئے گئے  ۔ بینرز پر وزیردفاع خرم دستگیر اور مہر ثروت اکرام کے نام بھی موجود ہیں ۔ بینرز پر لکھا ہے ن لیگ کو ووٹ دینے کی سزا شہریوں کو کچھ اس طرح سے دی گئی ہے کہ شہر بھر میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ہیں  ، صفائی کے ناقص انتظامات اور کوڑے کے ڈھیر واضح ثبوت ہیں کہ ووٹ کی عزت کے لئے آواز بلند کرنے والوں  کو ووٹر کو عزت دینے کا کتنا خیال ہے ۔