Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کا پاور شو

گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کا پاور شو
March 11, 2018

گوجرانوالہ (92 نیوز) مسلم لیگ ن آج گوجرانوالہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی ۔
انتظامیہ نے سکیورٹی کے نام پرجگہ جگہ بیریئر لگا کر سڑکیں بند کر دیں ۔
سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
سکیورٹی کے نام پر راولپنڈی،سیالکوٹ بائی پاس، تحصیل روڈ بند ہیں ۔
راولپنڈی کے فوارہ چوک میں بھی آج ن لیگ کے ورکر کنونشن کے لیے تیاریاں جاری ہیں ۔
گوجرانوالہ کے پہلوان جو کسی کو خاطر میں نہیں لاتے لیکن آج تو ان کو بھی سڑکوں پر رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ پہلوانوں کی سرزمین پر آج شیر دھاڑنے والا ہے ۔
دوسری طرف جماعت اسلامی کی جانب سے شہر بھر میں حکمران جماعت کی مخالفت میں بھی بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں جن پر مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے عدلیہ مخالف بیانات کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔