Wednesday, February 8, 2023

گوجرانوالہ میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے دو خواتین جاں بحق

گوجرانوالہ میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت  سے دو خواتین جاں بحق
گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ سدرہ کے لواحقین نے لاش کلینک کے باہر رکھ کر احتجاج کیا۔ جاں بحق ہونے والی ایک خاتون سدرہ کے لواحقین کا کہنا تھا کہ سدرہ آپریشن کے بعد بالکل ٹھیک تھی ۔ آپریشن کے کچھ دیر بعد لیڈی ڈاکٹر نے سدرہ اور اقرا کو انجکشن لگایا تو اس کے باعث دونوں نے دم توڑ دیا۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ احتجاج کے باعث لیڈی ڈاکٹر اورکلینک کا عملہ فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لواحقین کو مکمل کارروائی کا یقین دلوایا ۔  سدرہ کے لواحقین نے  ڈٖاکٹر صائمہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست تھانہ کینٹ میں دے دی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا۔