Friday, January 27, 2023

گوجرانوالہ میں سرعام منشیات کا استعمال ،پولیس اہلکار کا منتھلی لینےکااعتراف

گوجرانوالہ میں سرعام منشیات کا استعمال ،پولیس اہلکار کا منتھلی لینےکااعتراف
گوجرانوالہ ( 92 نیوز) گوجرانوالہ میں منشیات کی کھلے عام فروخت سے  نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی   جب کہ دوسری جانب پولیس اہلکار نے منشیات فروشوں سے منتھلیاں لینے کا بھی اعتراف کر لیا۔ گوجرانوالہ میں منشیات سرعام فروخت اور استعمال ہونے لگی ، درجنوں جوانوں کو نشہ کی لت لگ گئی جس سے نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی  ۔ تھانہ کوتوالی، سبزی منڈی اور پیپلز کالونی نے منشیات فروشی کی جگہ کو اپنی حدود مین ماننے سے انکار کر دیا۔ پولیس اہلکار ملزمان کو پکڑنے کے بجائے رشوت لینے پہنچ گیا ایک پولیس اہلکار ناصر شاہ نے منشیات فروشوں سے منتھلی لینے کا اعتراف بھی کیا۔