Monday, February 26, 2024

گوجرانوالہ میں رائل پام سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

گوجرانوالہ میں رائل پام سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق
March 9, 2021

لاہور (92 نیوز) گوجرانوالہ میں رائل پام سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

گوجرانوالہ میں رائل پام سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز احتجاج کرنے والے متاثرین پر پل پڑے، سیدھی فائرنگ کر دی۔ گارڈز ورعملے نے احتجاج کرنے والوں کے خلاف ڈنڈوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا۔ فائرنگ اور بھاگ دوڑ کی وجہ سے جی ٹی روڈ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔

فائرنگ اور ڈنڈوں کے استعمال سے درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ رائل پام سٹی ہاوسنگ کالونی انتظامیہ نے پلاٹس کے نام پر سیکڑوں افراد سے کروڑوں کا فراڈ کیا۔