Tuesday, October 4, 2022

گوجرانوالہ میں ختم نبوت کانفرنس کل ہو گی

گوجرانوالہ میں ختم نبوت کانفرنس کل ہو گی

گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں ختم نبوت کے حوالے سے کانفرنس کل ہو گی۔
گوجرانوالہ میں کل ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
شہربھر میں بینرز، پینا فلیکسز اور پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے۔
شیرانوالہ باغ میں پنڈال سجانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ دربار سیال شریف پر بھی گہما گہمی میں اضافہ ہو گیا۔
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کی طرح گوجرانوالہ میں بھی عاشقان رسولﷺ ختم نبوت کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے اور یہاں فیصل آباد والی کانفرنس کا بھی ریکارڈ ٹوٹے گا۔
چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ کانفرنس میں مزید اراکین اسمبلی استعفے بھی آئیں گے اور دیگر اہم امور پر بھی اعلانات کئے جا سکتے ہیں۔