Saturday, July 27, 2024

گوجرانوالہ میں تاوان نہ دینے پر ساتویں جماعت کا طالب علم قتل ،وزیراعلیٰ کا نوٹس

گوجرانوالہ میں تاوان نہ دینے پر ساتویں جماعت کا طالب علم قتل ،وزیراعلیٰ کا نوٹس
January 2, 2019
گوجرانوالہ ( 92 نیوز) گوجرانوالہ میں اغوا کے بعد تاوان نہ دینے  پر ساتویں جماعت کے طالبعلم کو قتل کر دیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب  نے نوٹس لیتے ہوئے  آئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ عثمان بزدار نے ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ۔ گوجرانوالہ کے علاقہ نوشہرہ ورکاں میں لرزہ خیز واردات میں  ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا ننھا پھول مسل دیا گیا ۔ دادی کو چھوڑنے کیلئےجانیوالا 13 سالہ حنظلہ خود تو واپس نہ آیا مگر لاش آگئی۔ ساتویں جماعت کے طالبعلم کی لاش گزشتہ روز کھیتوں سے برآمد ہوئی،پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے دو ملزموں کو حراست میں لے رکھا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی،عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ مقتول کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔