Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوجرانوالہ : ممتاز عالم دین مفتی ابوداﺅد محمد صادق قادری سپردخاک

گوجرانوالہ : ممتاز عالم دین مفتی ابوداﺅد محمد صادق قادری سپردخاک
October 5, 2015
گوجرانوالہ (92نیوز) گوجرانوالہ میں ممتاز عالم دین مفتی ابوداود محمد صادق قادری کو سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین مفتی ابوداود محمد صادق قادری کی نماز جنازہ متحدہ عرب امارات کے مفتی محمد عباس رضوی نے جناح سٹیڈیم میں پڑھائی۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر خان‘ 92نیوز کے پروگرام ”صبح نور“ کے میزبان جسٹس (ر) نذیر غازی، ایم این اے ظاہری شاہ، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، پیر محمد افضل قادری، پیر ابوطاہر عبدالحفیظ چشتی اور ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔