Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گوجرانوالہ: مسلح افراد نے ماں بیٹے سمیت تین افراد کو قتل کر دیا

گوجرانوالہ: مسلح افراد نے ماں بیٹے سمیت تین افراد کو قتل کر دیا
December 14, 2016

گوجرانوالہ (92نیوز) گوجرانوالہ میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے ماں بیٹے سمیت تین افراد کو قتل کر دیا۔ واردات کے بعد ملزم موقعہ سے فرار ہو گئے۔ پیپلز کالونی کے علاقے میں کشمیر روڈ پر موٹرسایئکل سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعے میں حفیظ اکرم، اسکی والده عابده اور نذیر احمد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

مقتولین کا تعلق نواحی قصبے ورپال چٹھہ سے ہے۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دیں۔