Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

گوجرانوالہ: مردہ شخص اور مریض کو ایک ہی بیڈ پر لٹا دیاگیا

گوجرانوالہ: مردہ شخص اور مریض کو ایک ہی بیڈ پر لٹا دیاگیا
July 18, 2017

گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال کے ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے ۔ ایک ہی بیڈ پر دم توڑنے والے شخص کی ڈیڈ باڈی اور اور مریض کو لٹا دیا ۔ میڈیا پر واقعہ رپورٹ ہوا تو ایم ایس اسپتال بھی جاگ اُٹھے اور انکوائر ی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق اسے بے حسی کہیں یا مردہ دلی کچھ بھی کہیں گوجرانوالہ کے ڈاکٹروں نے ایسا کارنامہ سرانجام دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا  گویا کہ ڈاکٹروں نے زندہ اور مردہ دونوں کی اہمیت کو ماننے سے انکار کر دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ ایمن آباد کا رہائشی نور محمد سانس کی تکلیف میں مبتلا تھا ۔اُسے ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ ڈاکٹروں نے اُس کی میت کو مردہ خانے منتقل کرنے کی بجائے وہیں بیڈ پر پڑے رہنے دیا اور دوسرے مریض کو اُس کے ساتھ اُسی بیڈ پر لٹا دیا ۔

ڈاکٹروں کی اس حرکت نے سبھی کو ہلا کے رکھ دیا  اور خبر میڈیا پر نشر ہوئی تو ایم ایس ڈاکٹر انور امان بھی گہری نیند سے جاگ اُٹھے اور فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم صادرکر دیا ۔